چین میں بین الاقوامی فوٹوگرافی کا میلے کا آغاز

اتوار 20 ستمبر 2020 15:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) چین کے صوبہ شانسی کے ایک قدیم قصبے پنگیاؤ میں 20 ویں پنگیاؤ بین الاقوامی فوٹوگرافی فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے میلے کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ڑانگ گوٹین نے بتایا کہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والا اس میلے میں روس اور جرمنی سمیت 14 ممالک کے 2,400 فوٹوگرافروں کے 10,000 سے زیادہ ٖفن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال میلہ آن لائن اور آف لائن دونوں سطح پر منعقد کیا جارہا ہے۔ واضع رہے کہ2001 سے شروع کیے گئے اس سالانہ میلے کو ثقافتی مواصلت کا ایک اہم مرحلہ سمجھا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/09/2020 - 15:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :