معروف اسٹیج اداکارہ نگینہ شہزادی دبئی میں طوفانی انٹری مارنے کے لئے بے تاب

پیر 21 ستمبر 2020 13:26

معروف اسٹیج اداکارہ نگینہ شہزادی دبئی میں طوفانی انٹری مارنے کے لئے بے تاب
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) معروف اسٹیج اداکارہ نگینہ شہزادی دبئی میں طوفانی انٹری مارنے کے لئے بے تاب، شائقینوں کو اور اپنے فینز کو بہت جلد دبئی میں ملوں گی ایک ملاقات کے دوران نگینہ شہزادی نے بتایا کہ کچھ دنوں تک پاکستان سے دبئی کے لیے روانہ ہو رہی ہوں جہاں میرا ویڈیو سونگ ریلیز ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو میں وہ عربک ڈانس پرفارم کر رہی ہوں اپنے فینز کی محبت کے لیے دبئی میں جارہی ہوں میں جہاں بھی چلی جاؤں پاکستان کی مٹی کبھی نہیں بھول سکتی پاکستانی ہوں پاکستانی رہوں گی عزت اور شہرت سے مجھے میرے اللہ نے اور شائقینوں نے نوازا ہے نگینہ شہزادی نے مذید کہاکہ انہیںامید ہے میرا یہ ویڈیو سونگ میرے چاہنے والوں کو بہت پسند آئیگا میں اس میںاپنی تمام تر صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔

وقت اشاعت : 21/09/2020 - 13:26:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :