آج کل اچھی فلمیں بن رہی ہیںان میں ڈرامے کا رنگ بالکل نہیں ہے، سید نور

منگل 22 ستمبر 2020 11:50

آج کل اچھی فلمیں بن رہی ہیںان میں ڈرامے کا رنگ بالکل نہیں ہے، سید نور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) معروف فلم ہدایت کارو رائٹر سید نورنے کہا ہے کہ خوبیاں اور خامیاں ہر فلم میں ہوتی ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی فلم بنتی ہے تو وہ سو فیصد ٹھیک نہیں ہوتی، لہٰذا آج ہمارے ہاں جو فلمیں بن رہی ہیں وہ اچھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلموں کے حوالے سے اچھی کوشش ہورہی ہے وقت کے ساتھ ساتھ کوتاہیاں دور ہوتی جائیں گی، جو لوگ انہیں بنا رہے ہیں وہ فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، ہم ان کے کام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں کہ آج کی فلم میں ڈرامے کا رنگ نظر آتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈرامے میں کام کر رہے ہیں وہی فلموں میں بھی نظر آرہے ہیں جس سے دیکھنے والے نفسیاتی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ شاید وہ ڈرامے کی شکل دیکھ رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ڈرامہ لارجر دین لائف نہیں ہے فلم ہے، جو سوچا نہیں جا سکتا وہ فلم ہے۔ جو سوچا جا سکتا ہے وہ ڈرامہ ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 11:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :