ملائشیا کی پہلی شریعت کے مطابق سڑیمنگ سروس ’’نور فلیکس‘‘ کے سبسکرائیبرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

منگل 22 ستمبر 2020 11:50

ملائشیا کی پہلی شریعت کے مطابق سڑیمنگ سروس ’’نور فلیکس‘‘ کے سبسکرائیبرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ملائشیا کی پہلی شریعت کے مطابق سڑیمنگ سروس ’’نور فلیکس‘‘ کے سبسکرائیبرز کی تعداد 10 ہزار سیتجاوز کر گئی ہے۔نور فلیکس سید ریزل محمد کی ایجاد ہے جو جنوری میں اس کی لانچنگ سے قبل اوریجنل مواد بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سروس کو شروع کرنے پر انہوں نی9.7 ملین ڈالر لاگت آئی ہے لیکن کمپنی تعلیم، روحانیت، موٹیویشنل اور مین سٹریم کیٹیگریز پر مشتمل مواد کے ایک ہزار آئٹم تیار کرے گی، اور پہلے پانچ سالوں میں 12 ہزار قسطیں بنائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میںوہ مقامی اور انٹرنیشنل پروڈیوسرز سے بھی مواد حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں بشرطیکہ وہ اسے چینل کی ہدایات کے مطابق پروڈیوس کریں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مارکیٹ میں جانے سے پہلے ان کی توجہ ملائشیا، برونائی اور سنگاپور کی مارکیٹ پر ہے۔نور فلیکس کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کانٹینٹ ایڈوائزری کے لیے ایک کونسل بنائی جائے گی جس کی سربراہی اور نگرانی حبیب علی زین العابدین ال حامد اور استاد راجہ احمد مخلص کریں گے۔اگرچہ نور فلیکس کی اسلامک افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوئی شراکت داری نہیں ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ نور فلیکس کے آئیڈیاز اسلامک افیئرز کے وزیر ڈاکٹر زلکیفلی محمد کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2020 - 11:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :