موجودہ مارننگ شو غیر معیاری ہیں،نور بخاری

منگل 22 ستمبر 2020 22:40

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء)سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ آج کل جو مارننگ شو دکھائے جارہے ہیں، غیر معیاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک وقت تھا جب مارننگ شو کا ایک معیار تھا لیکن اب یہ ریٹنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وہ صارفین کی مارننگ شوبارے ہونے والی تنقید سے بالکل متفق ہیں کہ متاثرین کو شو میں مدعو کرنے ان کی تکالیف کو مزید بڑھایا جاتا ہے ۔ انہوںنے مزیدکہا کہ ان کے ساتھ بھی ایک مارننگ شو میں ایسا ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں انہیں شو مکمل ہونے سے پہلے چھوڑنا پڑا۔

وقت اشاعت : 22/09/2020 - 22:40:29