ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو ‘’فالو‘‘ کرنا شروع کر دیا

منگل 22 ستمبر 2020 22:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فین لسٹ میں بالی وڈ اداکار کا بھی اضافہ ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو فالو کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان بالی ووڈ میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کرچکی ہیں جس کے بعد بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی۔بالی وڈ اداکار ہریتک روشن انسٹاگرام پر 170 لوگوں کو فالو کر رہے ہیں جن میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2020 - 22:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :