ایوارڈ شو ز میں میک اپ آرٹسٹ کاایوارڈبھی لازمی ہوناچاہیے‘ میک اپ آرٹسٹ سونو

جمعرات 23 جنوری 2014 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء ) میک اپ آرٹسٹ سونو نے کہاہے کہ فلم، ڈرامہ ، کمرشل شوٹ اور ویڈیو البم میں فنکاروں کا میک اپ کرکے ہم ان کوخوبصورت بنانے کے لئے کوشارہتے ہیں مگرکسی بھی پلیٹ فارم پر ہماری اہمیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا ،کوئی ایوارڈز شو ہوتواس میں اداکار، ادکارہ، ڈرائریکٹر، رائٹر اور کیمرہ مین کو اہمیت دی جاتی ہیں اور ہم میک اپ آرٹسٹ کو نظر اندازکردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا شعبہ بڑا مشکل ہے ہم فنکاروں کو خوبصورتی سے تیا رکرتے ہیں مگراس کاایوارڈ نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایوارڈ شو میں میک اپ آرٹسٹ کاایوارڈبھی لازمی ہوناچاہیے۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 13:34:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :