شوبز شخصیات کااقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ترکی کے صدر کو خراج تحسین

ترکی نے ہر موقع پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہو کر اورموقف کی تائید کر کے اسلامی برادر ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:09

شوبز شخصیات کااقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ترکی کے صدر کو خراج تحسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) شوبز شخصیات نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ترکی کے صدر طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر اور اس کے موقف کی تائید کر کے اسلامی برادر ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار قوی خان ، جاوید شیخ ،احسن خان ثنا، مائرہ خان ،شبنم مجید ،عائزہ خان ،دانش تیمور ،عدنان جیلانی اور اشرف خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کے صدر طیب ادرگان نے خود کو امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر منوایا ہے ،ترکی کی قیادت نے ہمیشہ مظالم کا شکار مسلمان ممالک کے لئے آواز بلند کی ہے جس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی 25ستمبر کو اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران دنای کے سامنے کشمیر کے مسئلے اور بھارت کی دہشتگردی کو اجاگر کریں گے جس سے مظلوم کشمیریوں کو مضبوط سفارتی مدد میسر آئے گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 13:09:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :