اداکاری ،گلوکاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو گلوکاری کو ترجیح دونگی‘ کومل رضوی

پی ٹی وی کراچی سنٹر کی ڈرامہ سیریل ’’ہوائیں ‘‘ سے کامیابی ملی ، اس میں قیصر نظامانی کیساتھ کردار نبھایا تھا

بدھ 23 ستمبر 2020 13:09

اداکاری ،گلوکاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو گلوکاری کو ترجیح دونگی‘ کومل رضوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے جبکہ مجھے اداکاری اور میزبانی کا بھی شوق ہے ،بطور اداکارہ میری شناخت پی ٹی وی کراچی سینٹر سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ہوائیں ‘‘سے ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں کومل رضوی نے کہا کہ مذکورہ ڈرامے میں قیصر نظامانی کے ساتھ کردار ادا کیا جو ایک مختصر کردا ر تھا لیکن میری پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اسے بڑھا دیا گیا اور ڈرامہ سیریل کی کامیابی کی وجہ سے میں بھی ہوا ئوںمیں اڑنے لگی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ میرا اصل نام سعدیہ زارا رضوی ہے لیکن مجھے شناخت کومل رضوی کے نام سے ملی اور اسی شناخت کو آج تک برقرار رکھے ہوئے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اداکاری اور گلوکاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو میں گلوکاری کو ترجیح دوںگی۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 13:09:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :