کورونا وائرس میں مبتلا معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی

اداکارہ اشلاتا فلم کی شوٹنگ کے دوران مہلک وبا میں مبتلا ہوئیں، اداکارہ کی وجہ سے 20 مزید افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2020 00:37

کورونا وائرس میں مبتلا معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) کورونا وائرس میں مبتلا معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی، اداکارہ اشلاتا فلم کی شوٹنگ کے دوران مہلک وبا میں مبتلا ہوئیں، اداکارہ کی وجہ سے 20 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا بھارت کی معروف اور سینئر اداکارہ انتقال کر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ اشلاتا کی کچھ روز قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

اداکارہ کی طبیعت بہت ناساز تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد اداکارہ انتقال کر گئیں۔ انتقال کے وقت اداکارہ کی عمر 79 برس تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم زنجیر میں عظیم اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد انہیں بے انتہاء شہرت حاصل ہوئی تھی۔

79 سالہ اشلاتا مراٹھی فلموں کی اداکارہ کے طور پر مشوہر تھیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کی وجہ سے ہی 20 مزید افراد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد فل، شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ یہاں واضح رہے کہ بھارت اب کورونا وائرس سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے، جہاں یومیہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 00:37:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :