مجھے ذاتی طو رپر مزاحیہ کردار نبھانا زیادہ پسند ہے ‘ صبا پرویز

اصل فنکار وہی ہے جو اپنی کردار میں ڈوب کر اداکاری کرے ‘ انٹر ویو

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:35

مجھے ذاتی طو رپر مزاحیہ کردار نبھانا زیادہ پسند ہے ‘ صبا پرویز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء)سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ طویل عرصے تک اداکار ی کرنے کے باوجود آج بھی اچھے سے اچھا کام کرنے کی خواہش ہے ، مجھے ذاتی طو رپر مزاحیہ کردار نبھانا زیادہ پسند ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو اپنی کردار میں ڈوب کر اداکاری کرے ۔

(جاری ہے)

میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی جس میں مزاحیہ اور سنجیدہ کردار نبھائے۔

مجھے اپنے مزاحیہ کردار زیادہ پسند آئے ہیں، میرے سنجیدہ سے زیادہ مزاحیہ کردار نبھانا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہوں گے کہ سب فنکار یہی بات کرتے ہیں کہ ہم اپنے کیرئیر میں ایک ایسا کردار نبھانا چاہتے ہیں جسے مدتوں یاد رکھا جائے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ صرف معمول کی بات نہیں بلکہ ہر فنکار کی یہی خواہش ہوتی ہے اور وہ اس کے لئے کوشاں بھی رہتا ہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 11:35:36