آرٹسٹ فنڈ کو فوری بحال کرکے فنکاروں کی مالی مدد کی جائے ‘ چاہت شیخ

خیبر پختوانخواہ کی طرح پنجاب میں بھی اسے 5ہزار سے بڑھا کر30ہزار کیا جائے

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:35

آرٹسٹ فنڈ کو فوری بحال کرکے فنکاروں کی مالی مدد کی جائے ‘ چاہت شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) معروف اداکارہ چاہت شیخ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ آرٹسٹ فنڈ کو فوری بحال کرکے فنکاروں کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ مالی پریشانیوں سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ فنڈ کے منتظر فنکار ایک عرصہ سے مالی مسائل کا شکار ہیں جبکہ کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے بھی انہیں کام نہیںمل سکا جس سے انہیں کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔

کچھ عرصہ قبل حکومت نے فنکاروں کو 5 ہزار امداد کا اعلان کیا تھا مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود 5 ہزار بھی نہیں مل سکے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ جس طرح خیبر پختونخواہ میں آرٹسٹ فنڈ کو 30 ہزار روپے دیا گیا ہے اس طرح پنجاب میں بھی آرٹسٹ فنڈ بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 11:35:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :