فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر ناراض

میگھاجی نے’’چلبلی میگھا‘‘ میں وزیر ریلوے کو ’’وزیرتاخیر ‘‘ قرار دیدیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:19

فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر ناراض
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھاجی نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو’’ وزیر تاخیر‘‘قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق میگھاجی نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام ’’چلبلی میگھا‘‘ کی نئی قسط میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں ’’وزیر تاخیر‘‘ کا نام دے دیا۔

(جاری ہے)

میگھاجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں۔میگھاجی نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے میگھاجی نے بتایاکہ ان کی اس نئی قسط کو عوام نے بے حد پسندکیا ہے اور انہیں پسندیدگی کے بہت زیادہ پیغامات آرہے ہیں ۔

یاد رہے کہ میگھا جی ان دنوں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ’’چلبلی میگھا‘‘ کے نام سے پروگرام کررہی ہیں جو عوامی پذیرائی حاصل کررہاہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 13:19:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :