شکیل صدیقی کا تھیٹر ’’دنیا دو نمبری‘‘کل آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اوپن ایئر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا

جمعہ ستمبر 16:12

شکیل صدیقی کا تھیٹر ’’دنیا دو نمبری‘‘کل آرٹس کونسل آف پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) ’’دنیا دو نمبری‘‘ 26ستمبر ہفتے کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اوپن ایئر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا، ڈرامہ کے رائٹر و ہدایت کار شکیل صدیقی ہیں جبکہ فنکاروں میںرؤف لالہ،پرویز صدیقی،زاکر مستانہ،نعیمہ،عامر ریمبو،شاہدہ مرتضیٰ ،مہک نور، سپنا غزل، شبیر بھٹی، شرابیل صدیقی، عبداللہ لالہ،شہباز خان، اویس صدیقی،صبا شیخ اورشکیل صدیقی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے فیسٹیول کو چار چاند لگادیئے ، عوامی تھیٹر کو بے پناہ سرایا جارہا ہے۔عوامی تھیٹر فیسٹیول 4اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:12:59

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments