موٹروے زیادتی کیس،ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کی سی سی پی او لاہور پر تنقید

خاتون اکیلے سفر کرے یا بچوں کے ساتھ آپ کا کام انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ایسی سوچ رکھنے والے لوگ معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، اسرا بیلجیک کا انسٹاگرام پر پیغام

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:07

موٹروے زیادتی کیس،ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کی سی سی پی او لاہور پر تنقید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) موٹروے زیادتی کیس پر معروف ترک اداکارہ اسرا بیلجیک کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے،انہوں نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موٹروے پر رات گئے خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے جہاں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،وہیں واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خاتون سے متعلق دئیے گئے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا۔

عمر شیخ نے کہا کہ خاتون کو سفر پر نکلنے سے پہلے کم از کم پٹرول چیک کرنا چاہئیے تھا۔ پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے جانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلجیک نے بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر تنقید کی ہے۔انہوں نے عمر شیخ کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کے بیان پر شرم آنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

ترک اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر عمر شیخ کے بیان کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون اکیلے سفر کر سکتی ہے یا پھر اپنے بچوں کے ساتھ مگر پولیس کا کام ان کا تحفظ اور ان سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

اسرا بیلجیک نے مزید لکھا کہ اگر یہ درندے سڑکوں پر دندناتے پھرہں تو ان سے آپ کوئی مسئلہ نہیں مگر آپ کے خیال اگر کوئی خاتون سڑک پر نکل آئے تو زیادتی کا نشانہ بنا دینا جائز ہی سی سی پی لاہور کا بیان جہالت ہے،اور ان کا ایسے معاملات پر بات کرنے سے پہلے اپنے خیالات کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی لکھا کہ ان کی طرح سوچنے والے لوگ کس طرح معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 21:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :