سلمان خان کا ایس پی بالا کی موت اظہار افسوس

ایس پی بالا سر بارے سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے ، موسیقی کی غیر متنازع میراث کے باعث ہمیشہ زندہ رہیں گے ، بالی ووڈ اداکار

ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:36

سلمان خان کا ایس پی بالا کی موت اظہار افسوس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے بھائی جان ’سلمان خان‘ کو ایک خبر نے اس قدر غمزدہ کردیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ’یہ سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے‘۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے نامور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس پی بالا سر کے بارے میں سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے ، آپ موسیقی کی غیر متنازع میراث کے باعث ہمیشہ زندہ رہیں گے ،آپ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔74 سالہ ایس پی بالا سبرامنیم نے سلمان خان کی کئی فلموں میں اپنی دلفریب آواز کا جادو جگایا ہے ،انہیں فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:36:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :