جس مقام پر ہوں اس کے بعدمجھے کوئی خواہش اور تمنا نہیں‘ ثناء

لوگ میرے کام کی وجہ سے مجھے عزت و احترام سے یاد کریں یہی میرااثاثہ ہے‘ خصوصی گفتگو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:36

جس مقام پر ہوں اس کے بعدمجھے کوئی خواہش اور تمنا نہیں‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ناموراداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس کے بعد مجھے کوئی خواہش اورتمنا نہیں ، بس یہی چاہتی ہوں کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے مجھے شوبز کی دنیا میں عزت و احترام سے یاد کریں اور یہی میرا اثاثہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری ،ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں بے پناہ ناکام اور مقام بنایا ہے اور یہ سب خدا کی ذات کا کرم ہے جس پر جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا بطور پروفیشنل اداکارہ کیا ، جو لوگ اسے پارٹ ٹائم سمجھتے ہیں و ہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے اب مزید شہرت اور مقام حاصل کرنے کی کوئی خواہش اور تمنا نہیں اور بس یہی چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے میرے اچھے کام کی وجہ سے عزت اور احترام سے یاد کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی ہے اور میں نئی آنے والی لڑکیوں کو بھی یہی مشورہ دووں گی کہ وہ صر محنت کو اپنا شعاربنائیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:36:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :