شام کی فلم ڈائریکٹر رواں سال کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:02

شام کی فلم ڈائریکٹر رواں سال کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) امریکی میگزین ٹائم نے شام سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر وعد الخطیب کو سال2020 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وعد الخطیب کی جنگی حالات پربنائی گئی فلم مختلف بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھی جس نے 2019 میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی چار مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزد ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔واضع رہے کہ اس ایوارڈ یافتہ فلم میں انہوں نے حلب کے محاصرے اور خانہ جنگی کے دوران شہریوں کی تکالیف کو ایک عورت کی نظر سے دکھایا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2020 - 13:02:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :