معصوم لوگوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ،شوبز شخصیات

اتوار 26 جنوری 2014 14:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جنوری 2014ء) شوبز سے وابستہ شخصیات نے دہشتگردوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ‘بچوں اور خواتین کو قتل کرنیوالے کیسے بہادر ہیں ؟پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قوی خان‘ مسعود اختر‘ روبینہ اشرف ‘ احسن خان‘ نبیل‘ فیصل قریشی‘ نعمان اعجاز نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کو رائے راست پر لانے کے لئے سب سے پہلے مذاکرات کی دعوت دے اگر یہ لوگ نہ مانیں تو پھر حکومتی رٹ ثابت کی جائے ۔

اداکاروں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے ایک نیا عزم ظاہر کر نا ہوگا او رپوری قوم کواسکے لئے متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونا ہوگا۔ سینئر ہدایتکار سید نور ‘ شان‘ شاہدہ منی‘ لیلیٰ ‘ حمیرا ارشد‘ سائرہ ارشد ‘ وارث بیگ ‘ عباس جٹ نے کہا کہ حکومت کو کوئی ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی چاہیے اور اس میں اب مزید تاخیر ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ اگر دہشتگرد مذاکرات کی میز پر نہیں آتے تو پھر ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 26/01/2014 - 14:32:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :