اتنڑ رقص پختونوں کی قدیم ثقافت ہے، میر حسن اتل

اتوار 27 ستمبر 2020 01:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے ادیب اور مصنف میر حسن اتل کا کہنا ہے کہ اتنڑ رقص پختونوں کی قدیم ثقافت ہے اور یہ صدیاں گزرنے کے بعد بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میر حسن اتل نے بتایا کہ پاکستان میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں جہاں جہاں پختون قبائل آباد ہیں وہاں شادی بیاہ اور تہواروں کے موقع پر اتن رقص کے مناظر نظر آتے ہیں اور اس کی کئی ایک اقسام ہیں جن میں کاکڑی، وردگی، وزیری، خٹک، زازئی، کوچی (پاوندی)، ملا خیل، ناصرئے اور برگ شامل ہیں۔

واضع رہے کہ اتنڑ عام طور پر دائرے کی شکل میں کھڑے ہو کر ڈھول کی تھاپ پر کیا جاتا ہیاور اس کا دورانیہ تقریباً 20 منٹ سے ایک گھنٹے تک ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2020 - 01:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :