غیر ملکی ثقافت کی یلغار کو روکنے کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا‘ مدیحہ شاہ

پیر 27 جنوری 2014 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فلم انڈسٹری اور ان کی ثقافت کی یلغار کو روکنے کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے تمام تنظیمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکی ہیں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے سر جوڑ لیے ہیں جو کہ انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر نے فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے اور انہی مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی ۔ لیکن اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار میسر آ سکے گا ۔

وقت اشاعت : 27/01/2014 - 14:02:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :