ارطغرل غازی کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

ارطغرل غازی کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں ترگت الپ اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے،دونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔خیال رہے کہ ان سے قبل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 20:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :