بیوی بہترین نعمت ہے ، عائشہ خان کے شوہر کا بیوی کے لئے پیغام

منگل 29 ستمبر 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اداکارہ عائشہ خان کے شوہر عقبی ملک نے بیوی کو رب کی دی گئی بہترین نعمت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے عائشہ خان کی 38 سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھاکہ کہ وہ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں کہ رب العزت نے انہیں ایک خوب صورت اور اچھا دل رکھنے والی بیوی سے نوازا اور وہ ان کے لئے رب کی دی گئی بہترین نعمت ہیں جس کے لئے وہ ہر دن رب العزت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عائشہ خان کا ان کی زندگی کو مزید خوب صورت بنانے کے لئے شکریہ ادا بھی کیا۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 11:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :