ڈرامہ ’’محبت تجھے الوداع‘‘ میں کام کیریرکا بد ترین تجربہ ثابت ہوا، زاہد احمد

منگل 29 ستمبر 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اداکار زاہد احمد نے کہا کہ ڈرامہ سیریل’’محبت تجھے الوداع‘‘ بدترین تجربہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب انہوںنے اپنے ڈیجیٹل پیلٹ فارم میں اس ڈرامے کا پہلا ٹیزز جاری کیا تو لوگوں کے کمنٹس دیکھ کر انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار پرڈیوسر کو فون کیاکہ کیا واقعی یہ فلم ’’جدائی‘‘ کی نقل ہے کیونکہ انہوں نے آج تک اس فلم کو نہیں دیکھا۔ انہوںنے مزید کہاکی ڈرامے کی کئی اقساط جاری ہونے کے بعد بھی انہیں شائقین کی جانب سے کئی سین میں فلم کی نقل سننے کا مل رہا ہے اور اگر انہیں تھوڑا اندازہ ہوتا کہ اس یہ ٖڈرامے کسی ہندی فلم کی نقل ہے تو وہ کبھی بھی اس میں کام نہ کرتے۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 11:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :