احد رضا میر29 برس کے ہوگئے

منگل 29 ستمبر 2020 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اداکار احد رضا میر29 برس کے ہوگئے۔ نامور اداکار آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر نی2010 میں ڈرامہ سیریل ’’خاموشیاں ‘‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور2017 میں ڈرامہ سیریل’’یقین کاسفر‘‘ سے کافی شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اداکار نے متعدد ڈراموں جیسے ’’عہدوفا‘‘،’’یہ دل میرا ‘‘ اور’’ آنگن‘‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ۔ احد رضا میر پہلے جنوبی ایشیا کے اداکار ہیں جنہوں نے کینیڈا کے ورٹیگو تھیٹر میںکردار ادا کیا اور ’’ ہیلمٹ ‘‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بیٹی مچل ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 13:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :