عمران اشرف نے ڈرامہ ’’مشک‘‘ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا

منگل 29 ستمبر 2020 15:39

عمران اشرف نے ڈرامہ ’’مشک‘‘ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) اداکار عمران اشرف نے ڈرامہ سیریل ’’مشک‘‘ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل ’’مشک‘‘ سے ایک سین شیئر کیا جس میں اداکارہ زارا ترین منفی کردارا دا کررہی ہیں اور اپنی بیٹی کے لئے کسی کو پیسے دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران اشرف نے کہا بطور رائٹر یہ ڈرامے کا سب سے پسندیدہ سین اور ڈائیلاگ ہیں جو انہیں پسند ہیں۔ عمران اشرف اس ڈرامے میں اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 15:39:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :