- Home
- شوبز
- الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ‘ ذرائع ..
الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ‘ ذرائع
بدھ 29 جنوری 2014 13:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل نے اپنی بے ضابطگیوں اور میرٹ سے ہٹ کر سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے صحافیوں پر الحمرا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ہال lاور ہال llکے اسٹیج منیجروں نے کسی بھی صحافی کو ڈرامہ کوریج کرنے کی اجازت نہ دی ۔
ان افسروں کو موقف تھا کہ انہیں ہدایات ملی ہیں کہ وہ صحافیوں کو کسی طور پر بھی بیک اسٹیج پر جانے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ افسروں کے احکامات کے تحت مجبور ہیں ۔اس فیصلے اداکاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی احمق ہی اس طرح کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔(جاری ہے)
ہمارا اور صحافیوں کا چوری دامن کا ساتھ ہے ۔ اس طرح کے اقدامات سے ثقافت کو نقصان ہو گا اور اس طرح کے فیصلے کرنے والوں کو ہر پہلو کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔
دوسری جانب صحافی حلقوں نے کہا ہے کہ ہم الحمرا آرٹ کونسل کی جانب سے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ۔ حکومت ایک طرف تو عوام کو اطلاعات تک رسائی کی فراہمی کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب اس کے ماتحت ادارے صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگاتے ہیں ۔ اس حوالے سے صحافی اپنا لائحہ عمل ضرور مرتب کریں گے ۔Famous Showbiz Stars
Karishma Kotak
Olivia DeJonge
Kristen Stewart
Wajid Khan
Britney Spears
Feryal Gauhar
Halle Berry
Sohail Khan
Ahmad Ali Butt
Jacqueline Fernandez
Bridget Moynahan
Iswarya Menon
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
عاصم محمود نے جہیزو شادی کے دیگراخراجات کیخلاف آوازبلند کردی
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا