میرا بھتیجا میرا فخر اور خوشی کا باعث ہے، عائشہ خان

منگل 29 ستمبر 2020 22:01

میرا بھتیجا میرا فخر اور خوشی کا باعث ہے، عائشہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابق اداکارہ عائشہ خان نے اپنے بھتیجے عیسیٰ خان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اٴْن کے ساتھ اٴْن کا بھتیجا عیسیٰ خان بھی موجود ہے۔انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے لکھا کہ ’ستمبر کے مہینے میں جتنی بھی سالگرہ آتی ہیں اٴْن میں سب سے اہم سالگرہ میرے بھتیجے عیسیٰ خان کی ہے کیونکہ یہ میرے لئے فخر اور خوشی کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

‘عائشہ خان نے لکھا کہ ’ماشااللہ سے عیسیٰ خان آج 15 سال کا ہوگیا ہے اور یہ وہ لڑکا ہے جسے سالگرہ کی مبارکباد لینا پسند نہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اپنے بھتیجے سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے کچھ دل والے ایموجی کا اضافہ کر رہی ہوں‘۔آخر میں اٴْنہوں نے بھتیجے سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں عائشہ خان کے محبت بھرے پیغام پر اٴْن کے بھتیجے نے کمنٹ کرتے ہوئے اٴْن کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’میں بھی آپ سے بہت محبت کرتا ہوں‘۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 22:01:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :