نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت

خود اعتماد ی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے، سینئر اداکار

منگل ستمبر 22:01

نعمان اعجاز کا معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے اٴْردو کے معروف شاعر راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اٴْن کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ضعیف شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، اٴْن کی سیاہ و سفید رنگ کی لمبی سی داڑھی بھی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے اردو کے معروف شاعر اور گیت نگار راحت اندوری کا ایک شعر لکھا کہ:’فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمیں منظور ہونا چاہیے،جنگ ہو یا عشق ہو، بھرپور ہونا چاہیے‘۔اس شعر کیساتھ ہی نعمان اعجاز نے راحت اندوری کا نام لکھا اور اٴْن کی روح کے سکون کیلئے دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید لکھا کہ ’خود اعتماد ی سے بہتر کوئی میک اپ نہیں ہے۔‘رواں سال کے شروع میں اٴْن کی نظم ’بلاتی ہے مگر جانے کا نہیں‘ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 22:01:08

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments