فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کے والد کیلئے محبت بھرا پیغام

بابا ہم آپ کو بہت پیار کرتے ہیں، ہر کامیاب بیٹی کے پیچھے اٴْس کے حیرت انگیز والد ہوتے ہیں، پیغام

منگل 29 ستمبر 2020 22:53

فلک شبیر کا اہلیہ سارہ خان کے والد کیلئے محبت بھرا پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے والد کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔معروف اداکارہ اور ہر دلعزیز سارہ خان کیساتھ رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں فلک شبیر اور سارہ خان اپنے والد کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے سارہ خان کے والد سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بابا ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔‘گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کامیاب بیٹی کے پیچھے اٴْس کے حیرت انگیز والد ہوتے ہیں۔‘
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 22:53:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :