کرونا وائرس میں مبتلا معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے

مرحوم اداکار کی اہلیہ اور بیٹی میں بھی مہلک وبا کی تشخیص ہو چکی

منگل 29 ستمبر 2020 20:44

کرونا وائرس میں مبتلا معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 ستمبر ۔2020ء) کرونا وائرس میں مبتلا معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے، مرحوم اداکار کی اہلیہ اور بیٹی میں بھی مہلک وبا کی تشخیص ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق سینیئرٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کورونا کے باعث کراچی میں انتقال کر گئےہیں۔ سینیئرٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کورونا وائرس کے باعث تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پررکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا شاہی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جسکی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پررکھا گیا تھا،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا شاہی کی اہلیہ اور بیٹی بھی کورونا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں جبکہ اداکار کے بھتیجے محمد حسن شاہی نے مرزا شای کی موت کی تصدیق بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سینیئرٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کورونا وائرس کاشکارہونے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اداکارکے بھتیجے محمد حسن شاہی نے نجی چینل پراس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا شاہی گزشتہ2روزسے اسپتال میں داخل تھے ۔حسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے بعد انہیں بدھ کی صبح وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا کیونکہ ان کے آکسیجن کی سطح مسلسل کم ہو رہی تھی۔مرزا شاہی کے بھتیجے کے مطابق اداکار کی اہلیہ اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کی وجہ سے دونوں قرنطینہ میں ہیں۔

مرزا شاہی کی اہلیہ بھی گزشتہ ایک سال سے بستر علالت پر ہیں۔گزشتہ روزاداکار یاسرنوازنے انسٹاپوسٹ میں مرزا شاہی کے زیرعلاج ہونے سے متعلق بتایا تھا۔یاسرنےلکھا ” برائے مہربانی مرزا شاہی صاحب کیلئے دُعا کریں ، ان کی حالت تشویشناک ہے اورآپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے ۔ ”مرزا شاہی نے یاسر نواز کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ “نادانیاں ” میں کام کیا تھا ، اس کے علاوہ معروف ڈرامے “قدوسی صاحب کی بیوہ” میں بھی مرزا شاہی کا کردار خوب پسند کیا گیا تھا۔اس سے قبل دسمبر 2018میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں بتایا تھا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 20:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :