فلموں میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ضروری ہے ،باؤ اصغرعلی

فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج حاصل کر رہی ہے جسے دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 ستمبر 2020 11:03

فلموں میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ضروری ہے ،باؤ اصغرعلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) پنجابی فلموں میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ضروری ہے،اس کے بغیر پنجابی فلم ہٹ نہیں ہو سکتی ،ان خیلات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹر اور باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج حاصل کر رہی ہے اس میں نوجوان فنکاروں کی بھی بڑی جدو جہد ہے جسے دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ پنجابی فلموں میں لوک فوک گلوکاروں کی آواز میں گیت شامل کرنا بھی بہت بھی ضروری ہیں کیونکہ لوک فوک گلوکار پنجابی کلچر کا سرمایہ ہیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 11:03:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :