ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کی نسبت مردوں کے کام کرنے کے مواقع زیادہ ہیں، اشنا شاہ

بدھ 30 ستمبر 2020 11:38

ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کی نسبت مردوں کے کام کرنے کے مواقع زیادہ ہیں، اشنا شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کی نسبت مردوں کے کام کرنے کے مواقع زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ شوبز میں خواتین کی بجائے مردوں کے کام کرنے کے زیادہ مواقع ہیں کیونکہ 35 سال کے بعد خواتین کو کام کرنے میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں اور ان کو بہت کم مرکزی کردار کی پیش کش کی جاتی ہے جبکہ مردوں کو 50سال کی عمر میں بھی مرکزی کردار دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کو22 سی34سال تک اچھے کرداروں کی بھی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ مردوں کے لئے یہی اصول 50 سال تک لاگو رہتا ہے۔

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 11:38:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :