منشا پاشا کا احمد علی اکبرکی 38ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 13:00

منشا پاشا کا احمد علی اکبرکی 38ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) اداکارہ منشا پاشا نے احمد علی اکبر کی 38ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے احمد علی اکبر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی بہترین دوست ہیں اور اگر کبھی ان سے پوچھا جائے کہ دوست کیا ہوتا ہے تو وہ ان کا نام لینا پسند کریں گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں کام کے دوران انہیںاحمد علی اکبر کی شخصیت کے کئی مثبت پہلو جاننے کو ملے جن میں سب سے اچھا ’’لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم ‘‘کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ان کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 13:00:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :