زاہد احمد کا نئی ڈرامہ سیریل ’’فریاد‘‘ میں کام کرنے کا عندیہ

بدھ 30 ستمبر 2020 13:00

زاہد احمد کا نئی ڈرامہ سیریل ’’فریاد‘‘ میں کام کرنے کا عندیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) اداکار زاہد احمد نئی ڈرامہ سیریل ’’فریاد‘‘ میں منفی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ دو نئے ڈراموں میں کام کررہے ہیں جن میں سے ایک نئی ڈرامہ سیریل ’’فریاد‘‘ ہے جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس ڈرامے میں پہلی بار اداکارہ نوال سعید اور عائزہ اعوان کے ساتھ نظر آئیں گے اور اس ڈرامے میں ایک برے لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ فیملی میں اپنی عادات کی وجہ سے انتشار پھیلاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 13:00:13