پنجابی میٹھی زبان ہے، ٖفائقہ نور

بدھ 30 ستمبر 2020 13:00

پنجابی میٹھی زبان ہے، ٖفائقہ نور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) معروف ٹک ٹاک فنکار فائقہ نور کا کہنا ہے کہ پنجابی بہت میٹھی زبان ہے اور اس کی شاعری بہت عمدہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فائقہ نور اور ان کے شوہر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ہم پنجابی چیلنج کے نام سے 5 وڈیو بنا چکے ہین جس کا بہت اچھا رسپانس ملا اور لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی مزید وڈیو بنائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس طرح کی مزید وڈیو بنائیں گے اور اگر ان وڈیوز سے پنجابی زبان کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے تو یہ ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہوگی

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 13:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :