معروف آسٹریلین گلوکارہ ہیلن ریڈی انتقال کر گئیں

بدھ 30 ستمبر 2020 13:00

معروف آسٹریلین گلوکارہ ہیلن ریڈی انتقال کر گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) آسٹریلیا کی گلوکارہ ہیلن ریڈی گزشتہ روز لاس اینجلس میں انتقال کر گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلن ریڈی کے اہل خانہ نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ ریڈیگزشتہ روز لاس اینجلس میں انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاوہ واقعی ایک مضبوط عورتتھی جن کے انتقال سے ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں لیکن ہمیں اس بات سے سکون مل رہا ہے کہ ان کی آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔

واضح رہے کہ 1941 میں میلبورن میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ہیلن ریڈی نے 1970 کے عشرے میں پاپ اور راک گلوکاری کا آغاز کیا۔ 1972 میں ایک ترانے آئی ایم اے ویمن سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور دو سال تک عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے گیت گانے والی خاتون فنکار بن گئیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 13:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :