الحمرا نے بلوچی گانا ’’چِمکولوں داستان ‘‘ جاری کر دیا

بدھ 30 ستمبر 2020 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) الحمرانے بلوچی گانا’’چِمکولوں داستان ‘‘ جاری کر دیا۔ گانے میں علاقائی اقدار کو موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنا ترجیح ہے،دنیا میں اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لئے ملک بھر کے علاقائی رنگوں کو نمایاں کر رہے ہیں، قومی یکجہتی وہم آہنگی کے لئے شعبہ ثقافت معاون ثابت ہوتا ہے اور الحمرا اس سلسلے میں اپنی خدمات نبھانے کے لئے پیش پیش ہے اور اس گانے کی ریکارڈنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے الحمرا سٹوڈیو اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہر علاقے کی اپنی رسوم و رواج ہیں اور الحمرا علاقائی خوبصورتی کو ترویج و ترقی بخش رہا ہے، پنجاب بھر کی زبانوں کے گانے ریکارڈ کرنے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ گانے میں علاقائی گلوگاروں بلوچن خان نے نُڑسری اور شاہ دین گوری نے طنبورہ پر پرفارم کیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 17:19:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :