مستقل پلیٹ فارم دیا جائے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ‘ سلیم شیخ

پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں ،ہمسایہ ملک نے ہمارے بہترین ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھایا ہے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:25

مستقل پلیٹ فارم دیا جائے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ‘ سلیم شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں اور ہمسایہ ملک نے ہمارے بہترین ٹیلنٹ سے فائد ہ اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار محمد علی (مرحوم ) ، زیبا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، فواد خان ، عاطف اسلم ، علی ظفر ، عمران عباس ، ثناء ، میرا ، صباء قمر ، مائرہ خان ، حیا علی ، حمائمہ ملک اور ریشماں سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔ سلیم شیخ نے کہا کہ اگر حکومت فنکاروںکے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کر دے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/10/2020 - 11:25:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :