خدا کی ذات کسی وقت بھی انسان کو ہدایت دے سکتی ہے ،بے مقصد گزارے وقت پر پچھتاوا ہے‘ رابی پیرزادہ

دوسرے لوگ کسی کی بھی ذات سے کسی حال میں خوش نہیں ہو سکتے، خدا کی ذات سے لو لگانی چاہیے ‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:25

خدا کی ذات کسی وقت بھی انسان کو ہدایت دے سکتی ہے ،بے مقصد گزارے وقت پر پچھتاوا ہے‘ رابی پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کسی انسان کو کسی وقت بھی ہدایت دے سکتاہے ،مجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہورہا ہے ،دوسرے لوگ کسی کی بھی ذات سے کسی حال میں خوش نہیں ہو سکتے اس لئے صرف رب کی ذات سے لو لگانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور واضح اعلان کر چکی ہوں کہ اب صر ف ان پروگراموں میں حصہ لوں گی جن میں دین اسلام کے حوالے سے موضوع ہوگا ۔

اپنا رجحان مکمل طور پر دین کی طرف کرلیا ہے اور یہ ہدایت خدا کی طرف سے ملی ہے ۔جب سے اس ذات پاک کی جانب راغب ہوئی ہوںمجھے دنیا میں گزارے ہوئے اپنے بے مقصد وقت پر پچھتاوا ہوتا ہے ۔
وقت اشاعت : 01/10/2020 - 11:25:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :