دلیپ کمار کی پشاور والوں سے درخواست

صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کومحفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:25

دلیپ کمار کی پشاور والوں سے درخواست
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) برصغیر کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے آبائی شہر پشاور کے شہریوں سے بڑی درخواست کردی۔بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پیدا ہوئے تھے اور اب بھی وہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے جسے صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار کی آبائی گھر سے بڑی یادیں جڑی ہیں اور گزشتہ دنوں کے پی حکومت کے گھر خرید کر محفوظ بنانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب انہوں نے پشاور والوں سے ایک بڑی درخواست کی ہے۔مقامی صحافی شیراز حسن نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر ٹوئٹ کیں جس پر نامور اداکار نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر کھینچ کر دلیپ کمار کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔
وقت اشاعت : 01/10/2020 - 11:25:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :