فلمسٹار تابندہ علی ہوسٹ بن گئیں،اداکاروں کے انٹرویوز شروع کردئیے

تھیٹر چھوڑا نہیں بس کچھ اپنے چینل کے شوزمیں مصروف تھی جلد تھیٹر پر دوبارہ نظر آئونگی۔تابندہ علی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:52

فلمسٹار تابندہ علی ہوسٹ بن گئیں،اداکاروں کے انٹرویوز شروع کردئیے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) فلمسٹار تابندہ علی ہوسٹ بن گئیں۔نجی ٹی وی کے پروگرامزکی ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئیں۔ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ کرونا کی وجہ سے تھیٹرزبندہوچکے تھے جس کے لیئے خود کو مصروف رکھنے کے لیئے انہوں نے ایک ویب ٹی وی پر ایک پروگرام ہوسٹ کرنا شروع کردیا اس پروگرام کی متعدد اقساط ریکارڈ کی جاچکی ہیں جن میں انہوں نے مختلف شخصیات کے انٹرویوز کیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی کا کہنا تھا کہ تھیٹرز کھلنے کے بعد وہ اپنی چینلز کی مصروفیات کی وجہ سے تھیٹر کا حصہ نہیں بن سکیں جس سے ان کے پرستاروں میں سراسمیگی پھیل چکی ہے وہ اپنے پرستاروں کو بتانا چاہتی ہیں کہ انہوں نے تھیٹر نہیں چھوڑا بس اپنے ٹی وی پروگرام ،کمرشل شوٹس اور ڈرامہ سیریل میں مصروف ہوچکی ہیں بہت جلد دوبارہ تھیٹرڈراموں میں نظر آئینگی۔فلمسٹار تابندہ علی کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف فلموں کی آفرز بھی آرہی ہیں مگر فی الحال وہ ٹی وی شوز،ڈراموں اور تھیٹرمیں کام کرینگی جیسے ہی انہیں وقت ملا وہ فلم بھی کرینگی۔
وقت اشاعت : 01/10/2020 - 12:52:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :