درویشوں کی سرزمین پر جارہا ہوں، عدنان صدیقی

ترکی چلے گئے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 21:52

درویشوں کی سرزمین پر جارہا ہوں، عدنان صدیقی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی تٴْرکی روانہ ہوگئے، انہوں نے اپنی روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اداکار عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے پرواز میں موجود ہیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ تٴْرکی جارہے ہیں۔‘عدنان صدیقی نے تٴْرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں‘۔اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تٴْرکی جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/10/2020 - 21:52:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :