عدنان صدیقی کی اطغرل غازی بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات ، جلد خوشخبری سنانے کی نوید

ہفتہ اکتوبر 11:43

عدنان صدیقی کی اطغرل غازی بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات ، جلد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) پاکستانی معروف اداکار اور ہدایت کار عدنان صدیقی نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل غازی‘ بنانے والی کمپنی کے آفیشلز سے ملاقات کی ہے۔عدنان صدیقی آج کل ترکی کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ سیر و تفریح سمیت ترکی کی اہم شوبز شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔عدنان صدیقی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ترکی جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے ترکی پہنچنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے دورے سے متعلق اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان میں تہلکہ مچا دینے والی ترک سیریز ارطغرل غازی کے بنانے والے قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی کا اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستان ترکی دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ اپنے دورے کے دوران ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے آفیشلز کیساتھ موجود ہیں، آپ لوگ جلد ایک خوشخبری سنیں گے‘۔ بعد ازاں عدنان صدیقی کی جانب سے اپنی اسٹوریز پر مزید ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کے خوبصورت نظاروں کو انجوائے کر رہے ہیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Adnan Siddiqui

عدنان صدیقی

Adnan Siddiqui

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/10/2020 - 11:43:15

Your Thoughts and Comments