بالی ووڈ اداکاراؤں کی ٹوئٹر اکاؤنٹ بارے مشکوک سرگرمیوں کی شکایت

ٹوئٹس کرنے اور دیکھنے میں مسئلہ درپیش تھا جسے ٹھیک کردیا گیا ہے، ٹوئٹر حکام

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 11:51

بالی ووڈ اداکاراؤں کی ٹوئٹر اکاؤنٹ بارے مشکوک سرگرمیوں کی شکایت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ اداکاراؤں رچا چڈا اور دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں کی شکایت کی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا نے ٹوئٹ کی کہ ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے از خود کچھ ٹوئٹس غائب ہوگئیں یا انہیں کسی نے ہٹا دیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھی اًن فالو ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے ان لوگوں کو ان فالو نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کی ٹوئٹ کے جواب میں اداکارہ دیا مرزا نے بھی ٹوئٹ کرکے اس کی نشاندہی کی اور کہا کہ میرے اکاؤنٹ سے بھی کچھ لوگوں کو فالو کیا گیا ہے جن کو میں نے خود فالو نہیں کیا۔دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی گزشتہ روز سائٹ کے مکمل طور پر ٹھیک انداز میں کام نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں ،آنجہانی اداکار سشانت کی بہن نے بھی ٹوئٹر کے درست طریقے سے کام نہ کرنے کا بتایا تھا۔اداکاراؤں کی ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر نے بھی غلطی سدھار دی اور ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹس کرنے اور دیکھنے میں مسئلہ درپیش تھا جسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/10/2020 - 11:51:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :