ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم 12 ویں قومی پی ایف ایف فٹ بال لیگ کے فائنل رائونڈ میں شرکت کے لئے (کل) کراچی روانہ ہوگی

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 17:30

ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم 12 ویں قومی پی ایف ایف فٹ بال لیگ کے فائنل رائونڈ میں شرکت کے لئے (کل) کراچی روانہ ہوگی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2020ء) : ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم 12 ویں قومی پی ایف ایف فٹ بال لیگ میں شرکت کے لئے (کل) اتوار کو کراچی روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 12 ویں قومی پی ایف ایف فٹ بال لیگ کا فائنل رائونڈ 6 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک کراچی میں کھیلا جائے گااور ماشا یونائیٹڈ فائنل رائونڈ میں اپنا پہلا رائونڈ 6 اکتوبر کو کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ ماشا یونائیٹڈ نے قومی پی ایف ایف فٹ بال لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ریلوے اور ہزارہ کول کمپنی کوئٹہ کو 0-2 ، 0-2 گولسے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، محمد اقبال اور محمد ارشد کو بالترتیب ٹیم منیجر اور اسسٹنٹ منیجر مقرر کیا گیاہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض محمد فرخ نواز انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 03/10/2020 - 17:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :