دھوکے باز انسان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں، صبور علی

پیر 5 اکتوبر 2020 14:30

دھوکے باز انسان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں، صبور علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : اداکارہ صبور علی نے کہا کہ وہ کبھی ایسے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہیں گی جو انہیں دھوکہ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی جو ان کا وفادار ہو ا،انہیں کبھی لگا کہ وہ شخص ان کے ساتھ ہوتے ہوئے انہیں کسی اور لڑکی کے لئے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ لڑکی کو کچھ کہنے کی بجائے اس شخص سے ساتھ راستہ الگ کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ ڈرامہ سیریل تم ہووجہ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/10/2020 - 14:30:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :