پاکستان کیساتھ عمران خان کی وفاداری قابل احترام ہے، شان شاہد

’ہمارے لئے کسی بھی سیاسی جماعت سے وفاداری اول نہیں بلکہ پاکستان سے وفاداری ،حب الوطنی اولین ترجیح ہے، اداکار

پیر 5 اکتوبر 2020 16:09

پاکستان کیساتھ عمران خان کی وفاداری قابل احترام ہے، شان شاہد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی وفاداری قابل احترام ہے۔ اکثر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرنے والے اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دو تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر عمران خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ’پاکستان زندہ باد‘ لکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ ’ہمارے لئے کسی بھی سیاسی جماعت سے وفاداری اول نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان سے وفاداری اور حب الوطنی اولین ترجیح ہے‘۔شان کو وزیر اعظم کی کونسی بات پسند ہی ۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان اور اس کی قوم کے ساتھ آپ کی وفاداری قابل احترام ہے‘۔اداکار نے لکھا کہ ’ہم آپ کیساتھ اٴْن تمام مافیا کے خلاف لڑنے کے لیے کھڑے ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 16:09:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :