تھیٹر کو خیر باد نہیں کہا ،اپنے ویب چینل پرمصروف ہوں ‘ ستارہ بیگ

جلد اپنے پرستاروں کو تھیٹر پر دوبارہ پرفارم کرتے ہوئے نظر آئوں گی‘ انٹر ویو

بدھ 7 اکتوبر 2020 11:56

تھیٹر کو خیر باد نہیں کہا ،اپنے ویب چینل پرمصروف ہوں ‘ ستارہ بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ تھیٹر کو خیر باد نہیں کہا بلکہ اپنے ویب چینل پرمصروف ہوں ،جلد پرستار تھیٹر پر دوبارہ دیکھیں گے ۔ایک انٹر ویو میں ستارہ بیگ نے کہا کہ کرونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے تھیٹرزبندہوچکے تھے جس کی وجہ سے خود کو مصروف رکھنے کے لیئے یو ٹیوب چینل شروع کیا اور آج کل زیادہ وقت چینل کو دے رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ستارہ بیگ نے کہا کہ تھیٹرز کھلنے کے بعد وہ اپنی چینلز کی مصروفیات کی وجہ سے تھیٹر کا حصہ نہیں بن سکیں اور پرستار بھی اس حوالے سے پوچھتے ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میںنے تھیٹر کوخیر باد نہیں کہا بلکہ بہت جلد اپنے پرستاروں کو تھیٹر پر کام کرتے ہوئے نظر آئوں گی ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ ایک نامور پروڈیوسر کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہے لیکن مصروفیات کی وجہ سے ابھی حتمی کچھ طے نہیں ہوا۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :