پشاور‘ دلیپ کمار کا آبائی گھر خریدنے کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے محلہ خدا داد میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا

بدھ 7 اکتوبر 2020 11:56

پشاور‘ دلیپ کمار کا آبائی گھر خریدنے کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے محلہ خدا داد میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے گھر خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت دلیپ کمار کا 4 مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا اور بحالی پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :